امریکہ میں پولیس کے ہاتھوں غیرمتناسب سیاہ فام ہلاک

نیویارک ۔ یکم ؍ جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں سیاہ فاموں کی آبادی ملک کی جملہ آبادی کی صرف 13 فیصد ہے لیکن پولیس کے ہاتھوں اس کے دگنے فیصد میں سیاہ فام ہلاک کئے جاتے ہیں۔ گارجین کے ایک تجزیہ سے پتہ چلا کہ جاریہ سال تاحال پولیس کے ہاتھوں 464 افراد ہلاک ہوئے جن میں سے 102 سیاہ فام تھے جو اپنے ساتھ ہتھیار بھی نہیں رکھتے تھے جبکہ پولیس کا دعویٰ ہیکہ اس نے انکاونٹر میں ان افراد کو ہلاک کیا ہے۔ حکومت نے جو شرح کا حساب لگایا تھا، یہ تعداد اس کی دگنی ہے۔ روزنامہ گارجین نے عوام سے جو سروے کیا ہے، اس کے بموجب 2015ء میں پولیس کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے 32 فیصد سیاہ فام افراد غیرمسلح تھے۔ علاوہ ازیں جملہ تعداد غیرمعمولی طور پر 95 فیصد مرد اور 5 فیصد خواتین پر مشتمل تھی۔ سرکاری ریکارڈس کے بموجب مقامی خبروں میں کہا گیا ہیکہ ہلاک ہونے والے 32 فیصد سیاہ فام افراد غیرمسلح تھے جن میں سے 25 فیصد ہسپانوی اور لاطینی امریکہ کے شہری تھے۔ اعداد و شمار میں ان ہلاکتوں کی تعداد شامل نہیںہے جو پولیس گاڑیوں سے ٹکر اور لیزر حملوں میں ہلاک ہوئے۔ علاوہ ازیں پولیس تحویل میں جھڑپوں کے دوران ہلاک ہوگئے۔ اس کے علاوہ جب پولیس نے فائرنگ کی تو جو افرادہلاک ہوئے وہ بھی اس میں شامل نہیں کئے گئے ہیں۔