نیویارک ۔ 12 جون (سیاست ڈاٹ کام) نیویارک کے ہارٹس ڈیل ٹاؤن میں ایک 48 سالہ ہندوستانی نژاد شخص مبینہ طور پر ٹرین کے آگے چھلانگ لگاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔ جس کی شناخت راکیش بالی کی حیثیت سے کی گئی ہے جو اسکارٹس ڈیل کا ساکن بتایا گیا ہے۔ وہ ٹرین کے آگے چھلانگ لگانے کے بعد بری طرح زخمی ہوگیا تھا۔ پولیس اس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے۔