واشنگٹن ۔27ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ نے پیر کے روز سے ایسے افراد کو ان کے متعلقہ ممالک کو واپس بھیجنے کا سلسلہ شروع ہوگیا جن کی امریکہ میں رہنے کی قانونی مدت مکمل ہوگئی ہو جیسے ویزا کی مدت میں توسیع نہ ہونا یا ان کے موقف میں تبدیلی ہونا وغیرہ ‘ تاہم H-1B ویزا برداروں کیلئے یقیناً ایک اچھی خبر یہ ہے کہ فی الحال ان کے موقف کو جوں کا توں برقرار رکھا گیا ہے ۔ یاد رہے کہ H-1B ویزا برداروں کے شوہر یا بیوی کو H-4 ویزوں کے تحت اپنے شوہر یا بیوی کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے ملازمت کرنے کی اجازت دی گئی تھی تاکہ زائد آمدنی سے میاں بیوی اپنے روزمرہ کے اخراجات کو بہ آسانی برداشت کرسکیں لیکن اس پر بھی امریکی حکومت کو اعتراض تھا اور وہ H-4 ویزے برخاست کرنے پر غور و خوض کررہی ہے ۔ اس دوران یو ایس سیٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسیس (USCIS) جسے یہ اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے نے بتایا کہ اس پر بھی یکم اکٹوبر سے عمل آوری کاپروگرام ہے جس کیلئے ویزے کی مدت میں توسیع یا اپنے موقف میں تبدیلی کیلئے انہیںNTAمیں حاضر ہونے کی نوٹس جاری کی جائے گی۔