امریکہ میں وال مارٹ اسٹور پر فائرنگ ،3 ہلاک

واشنگٹن ۔ /2 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی ریاست کولارڈو میں ایک وال مارٹ اسٹور پر نامعلوم بندوق بردار نے اندھادھند فائرنگ کی جس میں 3 افراد ہلاک ہوئے ۔ مہلوکین میں ایک خاتون بھی شامل ہے ۔ ایمرجنسی کے طور پر سینکڑوں افراد نے فائرنگ کے فوری بعد فون کالس کئے ۔ یہ واقعہ ہندوستانی وقت صبح 5 بجے پیش آیا ۔ وال مارٹ میں خریدی میں مصروف ایک 44 سالہ شخص نے بتایا کہ اس نے فائرنگ کی ایک ہی آواز سنی جس کے بعد لوگ دروازے کی طرف دوڑنے لگے ۔ وال مارٹ کے ملازمین چیخ و پکار کرنے لگے ۔ گاہک بھی دیوانہ وار باہر نکلنے کی کوشش کررہے تھے ۔ پولیس تحقیقات کررہی ہے ۔ اس کا کہنا ہے کہ شوٹنگ کی وجوہات کا پتہ چلایا جارہا ہے ۔