گولی مارکرہلاک کردیئے گئے سرینواس کی بیوی کا سوال
حیدرآباد 25 فروری (یو این آئی) امریکہ میں گولی مار کر ہلاک کردیئے گئے حیدرآبادی انجینئر کے سرینواس کی اہلیہ سنینا نے کہا کہ انکے شوہر کی اس طرح کی موت نہیں ہونی چاہئے تھی ۔ انہوں نے کنساس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سرینواس دو ہفتوں میں اپنی 33 ویں سالگرہ منانے والے تھے ۔امریکہ میں قیام کے دوران تشویش کے اظہار اور کئی مرتبہ کسی دوسرے ملک میں مقیم ہونے پر غور کرنے کے مطالبہ کو مسترد کردیا اور کنساس کو ہی اپنا گھر بنالیا تھا ۔ وہ پرجوش شخصیت کے حامل تھے اور ہوا بازی کے شعبہ میں وہ کامیابی حاصل کرنا چاہتے تھے ۔انہوں نے کہا کہ ان کے شوہر نے یقین دہانی کرائی تھی کہ اچھے لوگوں کیلئے اچھا ہوتا ہے ۔ انہوں نے حکومت سے سوال کیا کہ نفرت کے جرائم کو روکنے کیلئے امریکہ میں کیا اقدامات کئے جارہے ہیں۔