حیدرآباد 25جولائی (یواین آئی )امریکہ میں گزشتہ ہفتہ قتل کئے گئے سنکریت نامی حیدرآبادی طالب علم کی لاش کل رات دیر گئے شہر لائی گئی ۔ اس کے فلیٹ میں رہنے والے اس کے ایک ساتھی نے ہی اس کا قتل گزشتہ ہفتہ کیا تھا ۔ یہ طالب علم ایم ایس کی تعلیم کیلئے امریکہ گیا ہوا تھا ۔ حیدرآباد کے بڑی چوڑی علاقہ میں اس کا مکان ہے ۔ سندیپ گوڑ نامی اس کے ساتھی نے امریکہ کے آسٹن علاقہ میں اس کا حالت نشہ میں قتل کردیاتھا ۔ سندیپ کو پولیس نے اس واقعہ کے فوری بعد گرفتار کرلیا ۔ سنکریت کی آج آخری رسومات انجام دی گئیں ۔ اسی دوران عنبرپیٹ کے بی جے پی رکن اسمبلی کشن ریڈی نے اس طالب علم کے مکان پہونچ کر اس کے غم زدہ ارکان خاندان کو پرسہ دیا ۔ اسی دوران اس کے خاندان میں اس کی لاش دیکھنے کے بعد غم کی لہر دوڑ گئی ۔