امریکہ میں مسلم قیدیوں کو افطار میں خنزیر کا گوشت

لاس اینجلس ۔ 25 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایک وفاقی جج نے ایک ایسے حکمنامہ کو کالعدم قرار دیا جس میں الاسکا میں جیل کے گارڈس کو مسلم قیدیوں کو افطار کے وقت زبردستی خنزیر کا گوشت سربراہ کرنے روکا گیا تھا۔ دی کونسل آف امریکن ۔ اسلامک ریلیشنز (CAIR) نے منگل کو ایک معاملہ درج کروایا تھا جس میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا اینکوریج کریکشنل کامپلکس (ایک قسم کی جیل) میں سخت اور غیرمعمولی سزاؤں پر عائد امتناع کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ قیدیوں کو جو روزہ رکھتے ہیں تقریباً 2500 کیلوریز والی غذا (مردوں کیلئے) دیئے جانے کا حکم ہے لیکن انہیں 1100 کیلو ریز والی غذا ہی دی جارہی ہے جو خنزیر کے گوشت تیار کی جاتی ہے جبکہ خنزیر کا گوشت مذہب اسلام نے حرام قرار دیا ہے۔ CAIR نے اپنے دائر کردہ مقدمہ میں مسلم قیدیوں کیلئے متوازن غذا سربراہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے جس میں مزید کہا گیا ہیکہ جب سے امریکہ میں ڈونالڈ ٹرمپ برسراقتدار آئے ہیں امریکی مسلمانوں کو خصوصی طور پر نشانہ بنایا جارہا ہے۔