حیدرآباد 7 اگسٹ (سیاست نیوز) امریکہ میں لاپتہ پرانے شہر کے نوجوان مرزا احمد علی بیگ کا پتہ چل گیا۔ 26 سالہ نوجوان جولائی 2015 ء میں اعلیٰ تعلیم کے لئے امریکہ گیا تھا اور وہ گزشتہ دنوں پراسرار طور پر اچانک لاپتہ ہوگیا تھا۔ سنتوش نگر سے تعلق رکھنے والے نوجوان کے اچانک لاپتہ ہونے کے نتیجہ میں اُس کے افراد خاندان نے وزیر خارجہ سشما سوراج سے مدد طلب کی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ مرزا احمد علی بیگ کے بڑے بھائی مرزا مکرم نے ایک اور بھائی کو فون کرکے یہ بتایا کہ احمد علی خیریت سے ہے اور اُن کی تلاش کرنا بند کردیں۔ اس اطلاع کے بعد نوجوان کے افراد خاندان نے راحت کی سانس لی۔