امریکہ میں فوجی طیارہ حادثہ میں 9 افرادکے مارے جانے کا اندیشہ

واشنگٹن، 3 مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کی ریاست جارجیا میں ہوائی نیشنل گارڈ کا کارگو طیارہ آج’ ساوانا’ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق طیارہ کے حادثے میں سوار تمام نو افراد کے مارے جانے کا اندیشہ ہے ۔سرکاری ذرائع کے مطابق فوجی طیارہ کا ملبہ نیشنل ہائی وے اور ریلوے روڈ پر پھیل گیاہے ۔ امریکی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ کم از کم پانچ افراد کی موت کی تصدیق ہو چکی ہے ۔ مرنے والوں کی تعداد بڑھنے کااندشہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ ریاست جارجیا کے دارالحکومت اٹلانٹا سے 280 کلومیٹر جنوب میں ساوانا ہلٹن ہیڈ بین الاقوامی ہوائی اڈے سے پرواز کے کچھ ہی دیر بعد فوجی طیارہ ہر کیولس سی -130 جے مقامی وقت کے مطابق رات کے تقریبا ساڑھے تین بجے گر کر تباہ ہوگیا۔

ہند نژاد ڈرگ ڈیلر کو سزائے قید
لندن ۔ 3 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایک ہندوستانی نژاد ڈرگ ڈیلر کو برطانوی عدالت نے 10 کیلو گرام کوکین لندن اسمگل کرنے کی سازش رچنے کی پاداش میں 8 سال کی سزائے قید سنائی ہے۔ 44 سالہ گردیپ سمرا کو گذشتہ سال نومبر میں نیشنل کرائم ایجنسی (NCA) اور آرگنائزڈ کرائم پارٹنر شپس (OCP) کی جانب سے ایک مشترکہ آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔