امریکہ میں فضائی حادثہ، 11 فوجی ہلاک

ٹینساکولا (امریکہ) ۔ 11 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکی فوجی ہیلی کاپٹر فلوریڈا کے سمندر میں گرکر حادثہ کا شکار ہوگیا جس میں اندیشہ ہیکہ 7 میرین سپاہی اور 4 فوجی ہلاک ہوگئے۔ ارکان عملہ نے زبردست دھند سے بچاؤ کارروائی میں رکاوٹ پیدا ہونے کے باوجود ارکان عملہ نے تمام 11 فوجیوں کی نعشیں پانی سے برآمد کرلیں۔ ساحلی محافظین کو پانی سے ہیلی کاپٹر کا ملبہ دستیاب ہوا۔ ارکان عملہ کو تلاش اور بچاؤ کارروائی کے دوران چند نعشیں دستیاب ہوئی ہیں۔ فوج کی ترجمان میشل اسٹوورٹ نے کہا کہ زیادہ تر علاقہ کل شام سے آج صبح تک دھند کی گرفت میں تھا۔ مقامی نفاذ قانون محکموں کی گاڑیاں مقام حادثہ پر جمع ہوگئی تھیں۔ یہاں کا وسیع علاقہ فوج کے زیرقبضہ ہے اور آزمائشی مہمات کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔