واشنگٹن ۔یکم / نومبر (سیاست ڈاٹ کام)امریکی ریاست نارتھ کرولینا میں یونیورسٹی میں ایک شخص نے فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں ایک شخص ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ ونسٹن ۔ سالم اسٹیٹ یونیورسٹی نے فیس بک پوسٹ پر بتایا کہ یہ واقعہ رات 1.20 بجے پیش آیا ۔ اس کے علاوہ کولوراڈو میں ایک بندوق بردار نے اچانک فائرنگ کردی اور تین افراد ہلاک ہوگئے جبکہ پولیس نے اسے گولی مارکر ہلاک کردیا ہے ۔