ڈگلس ولے۔8فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) اٹلانٹا کے مضافات کے ایک سنسان سڑک پر دہشت پھیل گئی ۔ پولیس کے بموجب ایک شخص نے چھ افراد پرگولی چلادی جن میں سے چار بشمول اس شخص کی سابق بیوی ہلاک ہوگئے اور کئی بچے بندوق بردار کی بندوق اُسی کی جانب موڑ کر بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے ۔ فائرنگ کا واقعہ اٹلانٹا کے مضافات میں ایک رہائشی علاقہ ڈگلس کاؤنٹی میں پیش آیا ۔ دہشت زدہ پڑوسیوں نے پولیس کو اطلاع دے دی اور شدید زخمیوں کی ممکنہ حد تک بہترین مدد کرنے کی کوشش کی ۔ فائرنگ کرنے والا جس کا نام فوری طور پر ظاہر نہیں کیا گیا ہے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اپنی سابق بیوی اور اُس کے خاندان والوں کو فائرنگ کا نشانہ بنانا چاہتا تھا ۔ اس نے مکان کے اندر اور باہر فائرنگ کی ۔