امریکہ میں عیسائی دہشت گرد کی فائرنگ، 3 مسلم طلبہ ہلاک

واشنگٹن ۔ 11 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پولیس نے ایک بندوق بردار کو 3 مسلم طلبہ بشمول ایک شوہر اور اس کی بیوی کو یونیورسٹی کے قصبہ چیپل گل شمالی کیرولینا سے گرفتار کرلیا۔ امریکی خبروں کے بموجب فائرنگ کرنے والے کی شناخت بحیثیت 46 سالہ اسٹیفن ہکس کی گئی ہے۔ اسے ڈرہیم کاونٹی جیل میں 3 مقدمات کے سلسلہ میں جو قتل کی وارداتوں سے متعلق ہے، قید کیا گیا تھا۔ چیپل ہنگ نیوز اور آبزرور روزناموں اور دیگر خبر رساں اداروں نے کہا کہ متاثرین کی شناخت چیپل ہنگ کے ساکن ڈیا شیڈی برکت 23 سالہ اس کی بیوی یوسور ابوصالحہ 21 اور اس کی بہن رازان ابو صالحہ 19 سالہ ساکن رالے کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ ہکس منگل کے دن چیپل ہنگ میں فائرنگ کے بد شمالی کیرولینا یونیورسٹی کے احاطہ کے قریب واپس آیا۔ خبروں کے بموجب برکت سال دوم ڈینٹسٹری کا طالب علم تھا جبکہ اس کی بیوی اپنی ڈینٹل تعلیم کے آغاز کی منصوبہ بندی کررہی تھی۔ رزان ابوصالحہ شمالی کیرولینا اسٹیٹ یونیورسٹی کی طالبہ تھی۔ یو این سی یونیورسٹی روزنامہ کے بموجب فیس بک برادری کے 3 انعام یافتہ افراد نے 3 طلبہ کے بارے میں پوسٹس قائم کئے ہیں۔ ڈیا برکت، یوسور ابو صالحہ اور رازان ابوصالحہ اپنے خدا کے پاس چلے گئے ہیں۔ برادری کی قائم کردہ اسٹیٹ نے کہا کہ انہوں نے اپنی موت اور حیات کے ذریعہ ایک مثال قائم کی ہے۔ اس ویب سائیٹ پر تینوں کی ایک تصویر شائع کی گئی ہے جس میں وہ جلسہ تقسیم اسناد میں شریک ہوتے وقت مسکرا رہے ہیں۔ خاتون سر پر مسلم حجاب پہنے ہوئے ہے۔ ان میں سے ایک نے گرائجویشن کی نیلی ٹوپی پہنی ہے۔ کیپل ہنگ کی پولیس نے حملہ کے امکانی مقاصد کا انکشاف نہیں کیا۔ فوری طور پر تبصرہ کیلئے پولیس سے ربط پیدا نہیں ہوسکا۔ پولیس کی ویب سائیٹس پر جاری کردہ ایک بیان میں تینوں اموات کی توثیق کرتے ہوئے کہا گیا ہیکہ محکمہ ملزم سے سوالات کررہا ہے۔