لاس اینجلیس 6 مئی (سیاست ڈاٹ کام )ایک چھوٹا طیارہ کولوریڈو میںایک مکان سے ٹکرا گیا لیکن پائلٹ کو کوئی زخم نہیں آیا اور خوش قسمتی سے کوئی اور شخص بھی زخمی نہیں ہوا ۔ وفاقی شہری ہوابازی انتطامیہ کے ترجمان نے کہا کہ ایک پائپر پی اے ۔ 25 پانی طیارہ ایک رہائیشی مکان سے ٹکرا گیا جس کی وجہ ایک بیانر سے اس کیلئے پیدا ہونے والی مشکل تھی۔
یہ طیارہ کولوریڈو کے علاقہ میں کم بلندی پر پرواز کررہا تھا۔ پائلٹ نے طیارہ سے چھلانگ لگادی اور اس کا پیرا شوٹ بحفاظت زمین پر اترنے میں کامیاب رہا جبکہ طیارہ زمین پر گر گیا ۔مکان سے تصادم کے وقت مکان میں کوئی بھی موجود نہیں تھا ۔ پائلٹ کو دواخانہ منتقل کیا گیا لیکن مبینہ طور پر اسے کوئی سنگین زخم نہیں آیا ہے ۔ نارتھ میٹرو ضلع کے آتش فرو ارکان عملہ نے کہا کہ طیارہ کا جل کر خاکستر ملبہ ایک کم بلندی والے مکان پر دستیاب ہوا ۔ایسا معلوم ہوتا ہے کہ طیارہ لینڈنگ کی کوشش میں تھا جبکہ اس مکان سے اس کا تصادم ہوا ۔