امریکہ میں طوفان کے باعث مختلف حادثات ، 5 افراد ہلاک

واشنگٹن ۔21اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ میں طوفانی بگولوں کی وجہ سے حادثات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد پانچ ہوگئی۔آندھی اور طوفانی بارشوں کا سلسلہ مشرقی ساحلی ریاستوں تک پہنچ گیا ہے ، مختلف حادثات کے باعث مسی سپی اور الباما میں تین افراد ہلاک ہوئے جبکہ جارجیا اور فلوریڈا میں طوفان نے دو افراد کی جان لے لی۔جارجیا اور فلوریڈا میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد مکانات اور کاروباری مراکز کی بجلی معطل ہے۔ٹیکساس اور مغربی لوزیانا مسلسل دوسرے ہفتے بھی آندھی بگولوں اور انڈے کے برابر پڑنے والے اولوں سے متاثر ہوئے ہیں۔