امریکہ میں شوٹنگ، ایک شخص گرفتار

لاس اینجلس۔ 14؍دسمبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ شمال مغربی امریکہ کی ریاست اوریگن میں ایک ہائی اسکول کے باہر گزشتہ روز شوٹنگ کے ایک واقعہ میں پولیس نے آج ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔ شوٹنگ کے اس واقعہ میں تین افراد زخمی ہوگئے تھے۔ پورٹ لینڈ میں گزشتہ روز اسکول کے باہر پیش آیا یہ واقعہ مختلف ٹولیوں کے درمیان لڑائی کا نتیجہ سمجھا جارہا ہے۔ اس ضمن میں تحقیقات کے دوران پولیس نے ایک گاڑی کو روک کر 22 سالہ نوجوان کو گرفتار کرلیا جس کی گاڑی سے ایک ہینڈگن برآمد ہوئی ہے۔