امریکہ میں شاہجہاں کے خنجر اور گائتری دیوی کے نیکلس کا ہراج

نیویارک 27 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ میں آئندہ ماہ تقریبا 400 ہندوستانی شاہی مصنوعات کا ہراج ہوگا جن میں مغل حکمران شاہجہاں کا خنجر ‘ مہاراجہ جگجیت سنگھ کی ہیرے جڑی ہوئی تلوار اور راج ماتا گائتری دیوی کا موتیوں کا نیکلس بھی شامل ہے ۔ اس ہراج کو مہاراجا اور مغل مہارت کا ہراج قرار دیا گیا ہے جس کا اہتمام کرسٹیز کی جانب سے کیا جا رہا ہے ۔ اس میں ہیرے ‘ جواہرات اور نادر مصنوعات کا نایاب کلکشن شامل کیا جا رہا ہے ۔