امریکہ میں سڑک حادثہ ۔ تلگودیشم رکن قانون ساز کونسل ایم وی وی ایس مورتی ہلاک

حیدرآباد3اکتوبر(سیاست نیوز ) امریکہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں گیتم یونیورسٹی کے سربراہ و تلگودیشم پارٹی کے رکن قانون ساز کونسل ایم وی وی ایس مورتی ہلاک ہوگئے ۔منگل کو امریکہ کے کیلی فورنیا سے وائلڈ لائف سفاری دیکھنے کے لئے الاسکا جانے کے دوران ان کی وین تیز رفتار ٹرک کو ٹکر دید ی ۔اس حادثہ کے وقت وین میں مورتی کے ساتھ وی بالا سپنیا ،شیواپرساد،وی بی آر چودھری بھی تھے جو ہلاک ہوگئے جبکہ کے وینکٹ رتنم شدیدزخمی ہوگئے ۔وہ 6 اکٹوبر کو امریکہ میں گیتم یونیورسٹی میں ہونے والے پروگرام سے خطاب کرنے والے تھے ۔وہ 1991اور1996 کے علاوہ 1999 اور 2004 میں رکن پارلیمنٹ بھی رہے۔