امریکہ میں سرکاری تنصیبات سے مشتبہ پیکٹ برآمد

واشنگٹن، 27مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی کے علاقے میں واقع کئی سرکاری تنصیبات سے مشتبہ پیکٹ برآمد ہوئے ہیں۔لا اینڈ انفورسمنٹ نافذ کرنے والے افسران نے آج اس بات کی اطلاع دی۔ حکام کے مطابق مشتبہ پیکٹوں کی تحقیقات وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ایف بی آئی کر رہی ہے ۔یہ مشتبہ پیکٹ کولمبیا فورٹ میک نائر اور ورجینیا کے فورٹ بیلویئرسے بھی برآمد کئے گئے ۔ یہ دونوں مقامات امریکی فوج کے اہم مراکز ہیں۔ ایف بی آئی کے ترجمان اینڈریو امیسس نے کہا کہ کئی سرکاری اداروں میں مشتبہ پیکٹوں کے ملنے کی اطلاع پر ہر جگہ سے پیکٹ برآمد کر کے اسے مزید تحقیقات کے لیے بھیج دیا گیا ہے ۔فورٹ میک نائر کے ترجمان نے بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق صبح تقریبا ساڑھے آٹھ بجے ایک مشتبہ پیکٹ ملا جس کے بعد پوری عمارت کو خالی کرا لیا گیا۔ ترجمان کے مطابق پیکٹ کی جانچ کے دوران اس میں دھماکہ خیز مادے اور ایک فیوز لگے ہونے کی تصدیق ہوئی ہے ۔
فورٹ بیلوویئر میں پائے گئے مشتبہ پیکٹ کی بھی جانچ کی جا رہی ہے