لاس اینجلس 8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے شہر لاس اینجلس میں زمین کھسکنے کے بڑے واقعہ میں مرنے والوں کی سرکاری تعداد 34 بتائی گئی ہے۔ وائیٹ ہاؤز نے آج اعلان کیا ہے کہ صدر امریکہ بارک اوباما بہت جلد اِس مقام کا دورہ کریں گے۔ کیچڑ کے سیلاب کے بعد ہنوز 12 افراد لاپتہ ہیں۔ 22 مارچ کو یہاں پر ایک چھوٹے سے ٹاؤن میں زمین کھسکنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔ اب تک 34 نعشیں برآمد کی گئی ہیں۔ اِن میں سے 30 کی شناخت ہوچکی ہے۔