واشنگٹن، یکم دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) شمال مشرقی امریکہ کے ڈیلاویر صوبے میں 4.1 شدت والے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔امریکی جیوولوجی سروے کے مطابق ابتداء میں زلزلہ کی شدت ریختر پیما پر 5.1 نوٹ کی گئی۔ اس کا مرکز بمبے ہک نیشنل وائلڈ لائف شریف میں تھا جو ڈوور شہر سے 17 کلو میٹر اور ڈونس لینڈنگ سے 0.8 کلومیٹر سے کم دوری پر واقع ہے ۔ جیوولوجی سروے کے سائنسداں رفل ابرو نے بتایا کہ زلزلے کی شدت 4.1 تھی اور یہ 8 کلومیٹر کی گہرائی میں مرکوز تھا۔ زلزلے سے کسی بھی قسم کے نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے ۔