امریکہ میں دہشت گرد حملے کو روکنے ویزا پروگرام مزید سخت

واشنگٹن۔ یکم ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے بغیر ویزا آمد کی سہولت پروگرام پر نظرثانی کا اعلان کیا ہے۔ اس کے تحت 38 ممالک کے شہریوں کو سفر سے قبل ویزا حاصل کئے بغیر امریکہ میں داخلہ کی سہولت حاصل ہے۔ن سمجھا جاتا ہے کہ گزشتہ ماہ پیرس دہشت گرد حملے کے پس منظر میں احتیاطی اقدام کے طور پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ اس طرح کے حملے کو روکا جاسکے۔ کئی ممالک من میں اکثر یوروپی ممالک ہیں، انہیں اس پروگرام کے تحت امریکہ میں داخلے کیلئے ویزا کی ضرورت نہیں۔ اس پروگرام میں ہندوستان شامل نہیں لیکن اس اعلان سے یہ اشارے مل رہے ہیں کہ انہیں بھی امریکہ میں داخلے کیلئے ویزا کے حصول سے قبل انتہائی سخت سکیورٹی جانچ کے مرحلے سے گزرنا ہوگا۔ وائیٹ ہاؤز کے پریس سیکریٹری جوش ارنیسٹ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ان تبدیلیوں سے دہشت گردوں کے منصوبوں کو ناکام بنانے میں مدد ملے گی۔