کے ٹی آر کی امریکہ قونصل جنرل سے ملاقات ، ہند۔ امریکہ تعاون پر تبادلہ خیال
حیدرآباد یکم / فروری ( پی ٹی آئی ) حکمران ٹی آر ایس کے کارگذار صدر اور سابق وزیر کے ٹی راما راؤ نے آج یہاںا مریکی قونصل جنرل کیتھرائین بی ہڈا سے ملاقات کے دوران بالخصوص تلنگانہ کے تناظر میں ہند ۔ امریکہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا ۔ کے ٹی آر کے دفتر سے جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے بشمول ان سینکڑوں ہندوستانی طلبہ کا مسئلہ اٹھایا جو حال ہی میں امریکہ حکام کی طرف سے بے نقاب کردہ ویزا ریاکٹ کے ہاتھوں دھوکہ دہی کے شکار ہونے کے بعد ہندوستان کو واپسی کا سامنا کر رہے ہیں ۔ دھوکہ ’’ پے ٹو اسٹے ‘‘ ریاکٹ چلاتے ہوئے سادہ لوح طلبہ کو امریکہ میں قیام کیلئے بھاری رقومات ادا کرنے کیلئے مجبور کر رہے تھے ۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے فرزند کے ٹی راما راؤ نے امریکی خاتون ذمہ دار سے اپنے کیمپ آفس پہونچ کر ملاقات کی ان پریشان حال طلبہ کو حکومت امریکہ کی طرف سے ممکنہ مدد کی فراہمی کی خواہش کی ۔ دوران گفتگو ہند ۔ امریکہ تجارتی تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ہڈا کے ٹی آر کو ٹی آر ایس کے کارگذار صدر بنائے جانے پر مبارکباد دی ۔ کے ٹی راما راؤ سے ملاقات کے بعد کیتھرائین ہڈا نے ٹوئیٹر پر کہا کہ ’’ ہمارے ایک اچھے دوست سے ملاقات ہمیشہ ہی ایک خاص شرف ہے ۔ ہم نے امریکہ ۔ تلنگانہ کے مقدمہ شعبوں میں موجودہ اور مستقبل تعلقات پر تبادلہ خیال کیا ۔ وہ ( کے ٹی آر ) ٹی آر ایس کے کارگذار صدر بنائے جانے کے مستحق تھے ۔