واشنگٹن ۔ 7 اگست (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے شام اور عراق میں انتہا پسند تنظیموں کو مالی تعاون فراہم کرنے کے الزام میں دو کویتی شہریوں سمیت تین افراد کو بلیک لسٹ کر دیا ہے۔ وزارت خزانہ کے اعلان کے مطابق جن کویتی شہریوں کے نام بلیک لسٹ کئے گئے ہیں ان کی شناخت 41 سالہ الشیخ شافی العجمی اور 26 سالہ حجاج العجمی کے طور پر کی گئی ہے اور دونوں پر شام میں القاعدہ کی ذیلی تنظیم النصرہ محاذ کے لئے فنڈ جمع کرنے کا الزام ہے۔ اس اعلان کے مطابق بلیک لسٹ کئے جانے والا تیسرا شخص عبدالرحمن خلف العنیزی زائد از 40 سال کا ہے، تاہم اس کی شہریت نہیں بتائی گئی۔