واشنگٹن۔ 14 مئی (سیاست ڈاٹ کام) الاسکا میں دو فلوٹ طیاروں کے فضاء میں ٹکرا جانے سے 5 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ایک فرد لاپتہ بتایا گیا ہے۔ طیارہ نے ایک کروز جہاز سے سیاحوں کو خوشگوار مناظر دکھانے کے لئے اُڑان بھری تھی۔ اطلاعات کے مطابق دونوں طیاروں میں جملہ 14 مسافرین سوار تھے جس نے رائل پرنسس شپ سے اُڑان بھری تھی تاہم ایک معروف سیاحتی مقام کیچی کن میں طیارے فضائیہ میں ٹکرائے گئے جہاں آس پاس گھنے جنگلات ہیں۔ پرنسیس کروزیس کی جانب سے بھی ایک بیان جاری کرتے ہوئے چار سیاحوں (مسافرین) اور پائلٹ کی ہلاکت کی توثیق کی گئی جبکہ راحت اور بچاؤ کاری عملہ نے 10 افراد کو بچا لیا جنہیں فوری ہاسپٹل سے رجوع کیا گیا۔ زخمیوں میں ایک کی حالت تشویشناک بتائی گئی۔