نیویارک ۔ 6 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں ایک خاتون نے حالیہ دنوں میں اپنی 116 ویں سالگرہ منائی تھی۔ اسے اب گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈس نے دنیا کی معمر ترین خاتون ہونے کے اعزاز سے نوازا ہے جس کے مطابق سوسانہ موشالٹ جونس جو بروکلین کی ساکن ہیں، 6 جولائی 1899ء کو پیدا ہوئی تھیں اور اب انہیں دنیا کی معمر ترین خاتون تسلیم کرلیا گیا ہے۔17 جون کو ان کی 116 ویں سالگرہ تھی۔