امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک جوڑے کو اپنی زمین پر 1400 سے زیادہ سونے کے سکّے دستیاب ہوئے تھے جو امریکہ میں دریافت ہونے والا اب تک کا سب سے قیمتی خزانہ ہے۔ پیر کے دن سان فرانسسکو کرانیکل نے اِن سونے کے سکوں کو سان فرانسسکو کی منٹ سے ڈکیتی میں چُرائی ہوئی رقم قرار دیا۔ روزنامہ نے یکم جنوری 1900 ء کے اخبار میں شائع شدہ ایک خبر کا حوالہ دیا ہے جس میں 27 ہزار امریکی ڈالر مالیتی سکوں کی منٹ سے ڈکیتی کی خبر شائع کی گئی تھی۔