امریکہ میں خسرہ کی وبائی بیماری کے 695 واقعات ،ٹیکہ اندازی کیخلاف مہم بڑی وجہ

نیویارک ۔ 25 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں خسرہ کی وبائی بیماری کے 695 واقعات کو درج کیا گیا حالانکہ سال 2000 میں اسے خسرہ بیماری سے پاک ملک قرار دیا گیا تھا۔ یہ بات امریکہ کے صحت عامہ کے حکام نے بتائی۔ 2019ء میں ایسے واقعات کے بڑھ جانے کے لئے واشنگٹن کے ایک واقعہ اور نیویارک کے دو واقعات کو ذمہ دار ٹھہرایا جارہا ہے۔ یہ بات مرکز برائے انسداد بیماری نے اپنے ایک بیان میں بتائیں۔ خاتمہ شدہ وبائی بیماری کے دوبارہ لوٹ آنے کو دولتمند ممالک میں ٹیکہ اندازی کے خلاف چلائی جانے والی مہم کو ذمہ دار قرار دیا جارہا ہے۔ تاہم اس بیماری کو منتظم عالمی صحت عامہ (WHO) نے صحت کیلئے ایک ’’معمولی خطرہ‘‘ بتلایا ہے۔ امریکہ میں اس وباء کا پھوٹ پڑنا اس برداریوں میں نظر آرہا ہے۔ جن کا معاشرہ بہت ہی قریب کے لوگوں پر منحصر رہتا ہے یا جو برادریاں بہت ہی نزدیک رہتی ہیں اور جہاں ٹیکہ اندازی کا اوسط قومی اوسط سے بہت کم ہوا کرتا ہے۔ امریکہ میں ٹیکہ اندازی کا اوسط 90 فیصد سے زائد ہے۔ اس بیماری سے متاثر لوگوں نے اسے یہاں اسرائیل اور یوکرین سے لاکر پھیلادیا اور اسے دوسری برادریوں میں بھی منتقل کردیا۔