شکاگو۔ یکم ڈسمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکی ریاست انڈیانا میں جمعہ کو شکاگو جانے والاایک چھوٹا جیٹ طیارہ حادثہ کا شکار ہونے سے متعدد افراد ہلاک ہوگئے ۔حکام نے کہا کہ سیسنا سٹیشن C-525 نامی نجی ہوائی جہازکا انڈیانا کے کلارک علاقائی ہوائی اڈے سے شکاگو مڈ وے انٹرنیشنل ہوائی اڈے کے لئے پرواز کرنے کے بعد تقریباً (11:30 مقامی وقت) بجے ہوائی ٹریفک رڈار سے رابطہ ختم ہوگیا ۔کلارک کاؤنٹی شیرف جیمی نوئیل نے بورڈن میں جائے حادثہ کے قریب صحافیوں کو بتایا کہ حادثہ میں کئی لوگ ہلاک ہوگئے۔دیگر رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ طیارہ میں تین لوگ سوار تھے ۔ ہوائی میں جاری ایک تصویر میں جنگل کے علاقے میں پھیلے طیارہ کا ایک چھوٹا ملبہ دکھائی دیا ہے ، جس سے سمجھا جارہا ہے کہ کوئی بھی زندہ نہیں بچا ہوگا۔ کلارک کاؤنٹی کے حکام نے بتایا کہ اس معاملے میں تحقیقات کے لئے انڈیانا پولیس اور وفاقی ایرپورٹ اتھارٹی کو سونپ دیا گیا ہے ۔