امریکہ میں تین سالہ بچے نے گولی چلاکر خود کو ہلاک کرلیا

واشنگٹن ۔ 28 فبروری ۔ (سیاست ڈاٹ کام) امریکی میڈیا نے آج کہا کہ ٹیکساس میں ایک تین سالہ لڑکا حادثاتی طورپر خود اپنے ہی سر پر گولی چلانے کے بعد فوت ہوگیا ۔ این بی سی نے کہا کہ ایک چھوٹا بچہ کو جو اس وقت ہوسٹن میں اپنے گھر میں اپنی ماں اور بھائی کے ساتھ تھا جس نے غلطی سے اپنے سر پر گولی چلالیا بعد ازاں شدید زخمی حالت میں اس کو ایک ہیلی کاپٹر کے ذریعہ دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں وہ کچھ دیر بعد فوت ہوگیا ۔ اس لڑکے کا نام نہیں بتایا گیا ہے ۔ اس کی پڑوسی کرسٹائن لانگ ووڈ نے کہا کہ ’’میرے خیال میں یہ ایک انتہائی خوفناک و المناک واقعہ ہے ۔ میں سمجھتی ہوں کہ بچوں کا گولی چلانا انتہائی ہولناک ہوتا ہے ‘‘۔