ہیمڈال( نارتھ ڈکوٹہ) 7 مئی ( سیاست ڈاٹ کام )نارتھ ڈکوٹہ کے ایک چھوٹے سے قصبہ ہیمڈال کے قریب خام تیل منتقل کرنے والی ایک ٹرین پٹری سے اُتر کر حادثہ کا شکار ہوگئی اور اس کے کئی ڈبے شعبہ پوش ہوگئے۔ مقامی عہدیداروں کے بموجب یہ تیل بردار ٹرین کے پٹری سے اُترنے کے واقعات کے سلسلہ کا تازہ ترین حادثہ ہے ۔ جس کی وجہ سے خام تیل کی بھاری مقدار امریکہ کی پٹریوں پر ضائع ہوگیا ۔ بی این ایس ایف ٹرین کے حادثے میں کسی کے بھی زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی ۔ 27 افراد کی آبادی والے اس ننھے سے قصبہ کا تخلیہ کروادیا گیا ہے ۔ قریبی تین قصبوں سے آتش فرو عملہ آگ بجھانے کیلئے پہنچ گیا ۔ 107 ڈبوں میں خام تیل اور 2 ڈبومیں ریت بھری ہوئی تھی جن میں سے 6 ڈبے پٹری سے اُتر گئے جنہیں کھینچ کر مقام حادثہ سے دور ہٹادیا گیا تا کہ دیگر ڈبے محفوظ رہیں۔ایک قانون داں کرسٹین بیلس نے کہا کہ قوانین بہت کمزور ہے اور انہیں موثر بنانے کافی وقت لگے گا۔