ٹیکساس ، ہوسٹن اور دیگر شہروں میں موسلادھار بارش
ہوسٹن ۔ یکم ؍ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی ریاست ٹیکساس میں شدید اور تباہ کن طوفان کے علاوہ آندھی و سیلاب نے زبردست تباہی مچادی ہے ۔ اب تک 6 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ گزشتہ دو دن سے یہاں شدید طوفان و آندھی چل رہی ہے ۔ طوفانی بارش اور سیلاب کی ایک اور صورتحال نے ٹیکساس کے کئی شہروں میں تباہی مچادی ہے ۔ اموات کی تعداد میں اضافہ کا امکان ہے ۔ مزید نعشیں برآمد ہوئی ہیں ۔ اس ہلاکت خیز طوفان کے ساتھ موسلادھار بارش اور تیز جھکڑ نے ٹیکساس کے کئی ریاستوں کو نقصان سے دوچار کردیا ہے ۔ ساوتھ ایسٹ مشرقی ٹیکساس کے علاوہ جنوب مغربی الاما میں سیلاب کی وارننگ جاری کی گئی ہے ۔ قومی محکمہ موسمیات نے انتباہ دیا ہے کہ اس علاقہ میں طوفان اور آندھی سے شدید تباہی آسکتی ہے ۔ آسٹرین کے قریب ٹریوس کاونٹی میں 3 افراد سیلاب کے پانی میں بہہ گئے ۔ کاونٹی کے عہدیداروں نے کہا کہ ایک اور شخص اس وقت بہہ گیا جب اس کی گاڑی سیلاب کی زد میں آگئی ۔ ہوسٹن شہر کے میئر نے بتایا کہ وہ ان اطلاعات کی تحقیقات کررہے ہیں کہ آیا یہ اموات سیلاب کے پانی میں بہہ جانے سے ہوئی ہیں ۔ کل سے یہاں خطرناک موسم پایا جاتا ہے ۔ ہوسٹن ایمرجنسی مینجمنٹ عہدیداروں نے کہا کہ آج صبح سے موسلادھار بارش ہورہی ہے ۔ زائد از 40 عمارتیں تباہ ہوئی ہیں ۔