نیویارک۔ 14 مئی (سیاست ڈاٹ کام) جہاں چار سالہ بچے کی ہوشیاری سے سات بچوں کی جان بچ گئی ،وہیں بچے کی شکایت پر خاتون کو جیل کی ہوا کھانی پڑی ۔امریکی ریاست میری لینڈ میں 37سالہ خاتون کو شاپنگ کے دوران لاپرواہی برتنے پر جیل کی ہوا کھانی پڑگئی۔بچے نے ماں کی شکایت کرکے پولیس سے گرفتارکرا دیا۔پولیس کو فون کال موصول ہوئی جس میں بچے نے بتایا کہ اس کی والد ہ اس سمیت 7 بچوں کو گاڑی میں چھوڑ کرشاپنگ کرنے چلی گئی ہے ۔4سالہ بچہ پولیس کو اپنی صحیح جگہ نہیں بتاسکا تاہم پولیس نے کال ٹریس کرکے گاڑی کاپتا لگایا، جہاں سخت گرمی میں پولیس اہلکاروں نے7بچوں کو گاڑی میںبند پایا۔