حیدرآباد 3 اکتوبر (سیاست نیوز)تلنگانہ ریاست کے روایتی پھولوں کا تہوار بتکماں ریاست کے تمام مواضعات ‘ ٹاونس اور شہروں میں بڑے پیمانہ پر منایا جارہا ہے ۔اس فیسٹول کے دوران خواتین اپنے سروں پر رنگ برنگے پھولوں کی ٹوکری کو سجاکر لے جاتی ہیں اور بتکماں کھیلتے ہوئے لوک گیت گاتی ہیں ۔تلنگانہ کے ضلع نظام آباد کی نمائندگی کرنے والی رکن پارلیمنٹ کویتا نے امریکہ کے شہر سان فرانسیسکو میں بتکماں فیسٹول میں حصہ لیا ۔ قبل ازیں امریکہ آمد پر تلگو این آر آئیز اور ٹی آر ایس آئیز سیل کی جانب سے ان کا شاندار استقبال کیا گیا ۔ محترمہ کویتا نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ اس مرتبہ بتکماں کو ریاست میں سرمایہ کاری کے فروغ کا ذریعہ بنایا جائے گا ۔