لاس اینجلس ۔ 28 فبروری۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں مزید ایک ہندو مندر میں توڑ پھوڑ کی گئی اور اس مندر کی کھڑکیوں کو توڑنے کے بعد حصار کی دیوار پر ’’خوف‘‘ درج کیاگیا ۔ ریاست واشنگٹن میں اس ماہ کے دوران ہندو مندر میں توڑ پھوڑ کا یہ دوسرا واقعہ ہے جو جمعرات کی شب کنٹ ہندو مندر میں پیش آیا۔ پوجا کیلئے مندر پہونچنے والے عقیدتمندوں نے کہاکہ انھیں اس بات کایقین نہیں ہے کہ دانستہ طورپر توڑ پھوڑ کی گئی یا پھر قریبی علاقوں میں رہنے والے کمسن شریر بچوں کی شرارت کا نتیجہ ہے ۔ سیاٹل میں بوتھل ہندو مندر میں 15 فروری کو توڑ پھوڑ کی گئی تھی اور فصیل کی دیوار پر سواستک نشان بناتے ہوئے ’’کٹ آؤٹ ‘‘ ( چلے جاؤ ) درج کیا گیا تھا ۔