امریکہ میں ایک اور شخص ایبولا وائرس سے متاثر

ہوسٹن ۔ 15 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی ریاست ٹیکساس میں حکام نے بتایا کہ یہاں ایک اور طبی اہلکار ایبولا کے وائرس سے متاثر ہوگیا ہے۔ ٹیکساس میں پہلے ہی ایک امریکی نرس اس وائرس سے متاثر ہوئی ہے۔ صدر امریکہ بارک اوباما نے ایبولا کیس سامنے آنے کے بعد اپنی مہم کو منسوخ کرکے وائیٹ ہاؤز میں منعقدہ خصوصی اجلاس میں شرکت کی اور ایبولا کیس پر غوروخوض کیا۔