امریکہ میں ایک اور سمندری طوفان ’’فلورینس‘‘

میامی ۔ 10 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سمندری طوفان فلورینس امریکہ کے جنوب مشرقی ساحل کیلئے خطرہ بن گیا ہے ۔ آج صبح اسے زمرہ تین یعنی بڑے طوفان میں رکھا گیا ہے۔ اس طوفان کے ہمراہ115 میل (125 کیلو میٹر) فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔ بحراوقیانوس کا یہ طوفان تیز رفتار ہواؤں کی وجہ سے انتہائی خطرناک بڑا طوفان ثابت ہوسکتا ہے۔