ہوسٹن۔ 5؍اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ امریکہ میں ایبولا کے پہلے مریض کی حالت تشویشناک ہے جب کہ دیگر 9 افراد جنھیں ایبولا سے متاثر قرار دیا گیا ہے، اس کے ساتھ قریبی ربط میں تھے۔ ان میں بھی اس مہلک مرض کے آثار نظر آنے کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ اس کی حالت تشویشناک ہونے کی اطلاع ٹیکساس میں عام ہوگئی ہے۔ ٹیکساس کے پرس بائیٹیرین ہاسپٹل کے ترجمان نے آج کہا کہ امریکی عہدیداروں کو یقین نہیں ہے کہ باقی افراد ایبولا سے متاثر ہیں۔