امریکہ میں آتشزدگی‘ 5 ہلاک

واشنگٹن۔ 2؍نومبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ بڑے پیمانے پر ایک رہائشی عمارت میں آگ بھڑک اُٹھنے سے پورٹ لینڈ کے علاقہ میں کم از کم 5 افراد ہلاک ہوگئے۔ امریکہ کے اس شہر میں یہ گزشتہ 30 سال میں اولین ہولناک حادثہ تھا۔ ریاستی فائر مارشل جوتھامس کے بموجب تحقیقات سے پتہ چلا کہ علاقہ کے کار کھڑا کرنے کے حصہ سے آگ کا آغاز ہوا۔ 5 مہلوکین کی ہنوز شناخت نہیں ہوسکی۔ بعض متاثرین یونیورسٹی کے طلبہ تھے۔ جنوبی مین یونیورسٹی کے بموجب طلبہ اس عمارت میں مقیم تھے۔