امریکہ میں آندھی‘ ایک ہلاک ‘ ایک زخمی

واشنگٹن۔10مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک شخص ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا جب کہ پورے ٹکساس میں آج زبردست آندھی آئی ۔ قومی محکمہ موسمیات کے بموجب کئی مکانوں کو ٹکساس کی ایسٹ لینڈ کاؤنٹی میں نقصان پہنچا ۔ ارکنساس‘ کولوریڈو ‘ کنساس ‘ نبراسکا ‘ اوکلاہوما اور ٹکساس میں زبردست آندھی آئی ۔ نسبتاً چھوٹے علاقے آندھیوں کی وجہ سے شہروں کی بہ نسبت زیادہ خطرہ میں ہیں ۔ جیسے کہ آرلنگٹن ‘ ڈیلاس ‘ گارلینڈ ‘ فورٹ ورتھ اور پلانووغیرہ ‘ آتش فرو محکمہ کے سربراہ والٹر فیربینکس نے سی این این سے کہا کہ ایسٹ لینڈ کاؤنٹی میں ایک شاہراہ میں شگاف پڑگئے ہیں جو قصبہ سیسکو میں واقع ہے ۔ وسطی امریکہ میں زبردست آندھیوں کی وجہ سے یہ علاقہ باقی ملک سے کٹ کر رہ گیا ہے ۔محکمہ موسمیات کے بموجب پورے امریکہ میں آندھیاں آنے کا اندیشہ ہے ۔