نیویارک ۔ 27 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) آزاد بلوچستان مہم آج نیویارک چوراہے پر نظر آئی جہاں آج عالمی بلوچستان کی کوششوں کے ایک حصہ کے طور پر انسانی حقوق کی بلوچستان میں پاکستانی فوج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر دنیا بھر میں عوام کے شعور کی بیداری کیلئے چلائی جارہی ہے۔ انسانی حقوق پاکستان کی جانب سے بلوچستان کو آزاد کروانے کی مہم ایسا معلوم ہوتا ہیکہ افسانوی ٹائمس چوراہے پر مگڈانلڈ اسٹور کے اوپر لگے ہوئے اشتہار کی ہورڈنگ پر بھی اثر انداز ہورہی ہے۔ عالمی بلوچ تنظیم نے اس ہورڈنگ پر اپنا پوسٹر چسپاں کرنے کیلئے کمپنی کو ادائیگی کی ہے۔ اس میں الزام عائد کیا گیا ہیکہ بلوچستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہورہی ہیں اور اس کے بارے میں عوامی رائے عامہ کو متحرک کیا جانا چاہئے۔ ان کا شعور بیدار ہونا چاہئے۔ 100 سے زیادہ ٹیکسیوں پر بھی نیویارک میں اس مہم کے پوسٹر چسپاں کئے گئے ہیں۔ چند دن قبل ایک چلتی پھرتی تشہیری مہم تشہیری ویان کے ذریعہ چلائی جارہی تھی جو اب تشہیری ہورڈنگس پر منتقل ہوگئی ہے۔ یہاں تک کہ نیچے مگڈانلڈ اسٹور پر نصب ہورڈنگ کو بھی بخشا نہیں گیا۔