واشنگٹن، 11دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کی وزارت دفاع نے کہاکہ وہ میکسیکو سے ملحقہ جنوبی سرحد سے سینکڑوں فوجیوں کو ہٹائے گا۔امریکہ کے اخبار ‘دی ہل’ کے مطابق وزارت دفاع کے ترجمان کرنل روب میننگ نے پیر کو نامہ نگاروں سے کہاکہ فوج کی کچھ یونٹوں نے اپنا کام مکمل کرلیا ہے اور ان کی جزوی تعیناتی شروع کردی گئی ہے ۔ ملک کے اندر واپسی کے لئے کئی دیگر جمعیتوں کی شناخت کی گئی ہے اور آئندہ کچھ ہفتہ میں یہ جمعیتیں واپس چلی جائیں گی۔مسٹر میننگ نے کہاکہ جنوبی سرحد پر فی الحال 5200فوجی تعینات ہیں۔ اس سے قبل بھی تعیناتی کی تعداد 5900 کی جاچکی ہے ۔