حیدرآباد ۔ 4 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : خواتین اپنے خاندانوں ، محلوں ، برادریوں ، ملک اور دنیا کو چھوٹے اور بڑے مثبت انداز طریقوں سے متاثر کرتی ہیں ۔ وہ اکثر مشکلوں کا خاتمہ کرنے میں طاقت کا مظاہرہ کرتی ہیں ۔ ونڈر ویمن سے ایکس ، مین کے ’ اسٹارم ‘ سے کملا خان 2014 ’ مزمارول ‘ طاقتور خواتین کارٹون سوپر ہیروز کو عوام سے متعارف کرنے میں نہ صرف ان کی خود کو محفوط رکھنے کی قابلیت بلکہ اکثر دوسروں کی اور دنیا کی حفاظت کرنے کی قابلیت کی تعریف کی گئی ہے ۔ ماہ تاریخ خواتین کے موقع پر ، امریکی قونصل خانہ حیدرآباد روزنامہ سیاست کے ساتھ مل کر ہندوستان کی اگلی خاتون سوپر ہیرو کی تلاش کے مقابلہ کا اعلان کیا ہے ۔ یہ مقابلہ تمام ہندوستانی شہریوں کے لیے کھلا ہے جو کالج یا یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں اور جن کی عمر 21-14 کے درمیان رہنا چاہئے ۔ مقابلہ میں حصہ لینے والے کوئی بھی اصل ، تصوراتی کارٹون / کامک کردار کی ڈرائننگ بھیج سکتے ہیں جو اس موضوع کی مثال دیتا ہو : ’’ مجھ میں طاقت ہے : خواتین ، روزمرہ کی سوپرہیروز ‘‘ ۔ اس اصل ، تصوراتی کارٹون / کامک کے پیچھے تصور اور کہانی کو خواتین کی اس قابلیت کا احترام اور نمائندگی کرنی چاہیے جو ، ایک تصوراتی فن جو عام لوگوں کے پاس نہیں ہے اس کے ذریعے خود کی حفاطت کرتی ہیں اور اپنے آپ کو اور اپنی برادری کو بہتر بناتی ہیں ۔ سوپر ہیرو کے کردار کے ساتھ ایک کہانی ضرور ہونی چاہیے جو وضاحت کرتی ہو کہ اصل سوپر ہیرو کی محرک کیا ہے ۔ اس کا کردار کیا ہے ۔ اس کی منفرد طاقت کیا ہے ۔ وہ اس نے کیسے حاصل کی اور یہ طاقت معاشرے کے فائدہ کے لیے کیسے استعمال کرتی ہے ۔ مقابلہ کے قواعد کے متعلق مزید معلومات کے لیے امریکی قونصل خانہ کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔ مہینے کے آخر میں ، فاتح کو اپنی کامک کی سوپر ہیرو روزنامہ سیاست میں شائع کرنے کا موقع اور اخبار کی طرف سے انٹرویو کرنے کا موقع بھی ملے گا ۔ فاتح کو امریکی قونصل خانہ کی جانب سے ’ آئی پیاڈ منی ‘ جیتنے کا موقع بھی ملے گا ۔انٹریز درج ذیل ای میل hyderabadpa@gmail.com ۔ competition.siasat@gmail.com