امریکہ : فلوریڈا میں اندھا دھند فائرنگ ایک ہلاک ‘ جارجیا کے شیرف اور نائب کو گولی مار دی گئی

اورلینڈو/اٹلانٹا ۔29مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) فلوریڈا کا ایک شخص جس پر اپنی محبوبہ کے قتل کا الزام تھا اپنے باس اور اس کے نائبوں پر اندھا دھند فائرنگ کے بعد گرفتار کرلیا گیا ۔ فائرنگ کا تبادلہ 7گھنٹے جاری رہا ۔ آرینج کاؤنٹی کے شیرف جیری ڈیمنس نے کہا کہ 50سالہ مینئول فلیشیانو کو کل علی الصبح گرفتار کرلیا گیا ۔ شبہ ہے کہ اس نے گرفتاری سے قبل منشیات استعمال کی تھی ۔ اس نے اپنی 35سالہ محبوبہ کو مکان پر جمعہ کی شام اس کے بچوں کے روبرو ہلاک کردیا تھا ۔ ایک گھنٹہ بعد اس نے اپنے 34سالہ باس کو جمعہ کے اعلی الصبح گولی مار دی ۔ اسے دواخانہ میں شریک کردیا گیا جہاں اس کی حالت نازک ہے ۔ اٹلانٹا سے موصولہ اطلاع کے بموجب ایک ٹریفک کے سگنل پر پولیس کی تلاشی مہم کے دوران تین مشتبہ افراد نے شیرف کے نائب کے چہرے پر گولی چلا دی ۔ ہیرس کاؤنٹی کے شیرف مائیک جالی نے ایک خبر رساں ٹی وی چینل سے کہا کہ یہ واقعہ کل 7:30بجے شام پیش آیا ۔ 3 افراد 1994 ء کی نیلی شیورلیٹ کیپریس میں سوار ہوکر آئے تھے جب انہیں نائب شیرف نے سگنل پر روک دیا تو انہوں نے اس پر چہرے پر گولی چلا دی ۔یہ ہنوز پتہ نہیں چل سکا کہ نائب شیرف نے انہیں کیوں روکا تھا ۔ اس کے چہرے پر بائیں آنکھ کے اُوپر ایک ہی گولی کے زخم کا نشان ہے ۔ اُسے فوری بغرض علاج دواخانہ منتقل کردیا گیا ۔ پولیس مشتبہ افراد کی تلاش کررہی ہے ۔جن کی کارنائب شیرف کے ویڈیو جھلکیوں میں دیکھی جاچکی ہے ۔