وارسا۔28 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پولینڈ نے 4.75 ارب امریکی ڈالر معاہدہ پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت فضائی ، دفاعی پیٹریاٹ میزائل سسٹم خریدا جائے گا تاکہ روسی شورش پسندوں کے خلاف تحفظ فراہم ہوسکے۔ صدر پولینڈ اندرزیج ڈوڈا نے اس معاہدہ کو جدید ترین طیارہ شکن اور میزائل شکن سسٹمس کے اعتبار سے تاریخی معاہدہ قرار دیا جو پولینڈ کی فوج میں تعینات کئے جائیں گے۔