لندن ۔27 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) نیویارک سے کویت جارہے طیارے کو درمیانی راستے سے ہی پلٹ کر برطانیہ کے ہیتھرو ایرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کرنی پڑی۔ اس کی وجہ یہ بتائی گئی کہ بیشتر مسافرین سمیت غذا کا شکار ہوگئے تھے ۔ کویت ایرویز کی پرواز 118 کو میڈیکل ایمرجنسی کی بناء اپنا راستہ تبدیل کرنا پڑا ۔ اُس وقت طیارہ یوروپ کے فضائی حدود میں پرواز کررہا تھا ۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ دہشت گرد حملہ نہیں تھا ۔ طیارے نے مقامی وقت کے مطابق 8 بجے صبح جب وہ یوروپ کے فضائی حدود میں تھا ایمرجنسی سگنل جاری کیا ۔ اس کے بعد وہ جرمنی کی طرف پلٹ گیا۔ بوئنگ 777 نے سیدھے برطانیہ پہونچ کر ہیتھرو ایرپورٹ پر لینڈنگ کی ۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ کے ترجمان نے کہا کہ یہ میڈیکل ایمرجنسی کیلئے معمول کی کارروائی تھی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کئی مسافرین سمیت غذا کا شکار ہوگئے تھے۔
جبکہ غیرمصدقہ اطلاعات میں بتایا گیا کہ 6 مسافرین کی حالت انتہائی خراب ہوگئی تھی ۔