بیجنگ، 13جولائی (سیاست ڈاٹ کام) چین کی قومی ٹکسٹائل کونسل نے امریکہ اور چین کے درمیان بڑھتے ہوئے تجارتی رسہ کشی پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے ۔قومی ٹکسٹائل کونسل نے آج اپنی سرکاری ویب سائٹ پرایک بیان جاری کرکے اس بات کی اطلاع دی ہے ۔ کونسل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ چین کے کپڑا اور ٹکسٹائل سازو سامان کے برآمدات پر امریکہ کی طر ف سے عائد کئے جانے والے اضافی محصول کی سخت مخالفت کرتا ہے ۔خیال رہے کہ گذشتہ ہفتہ امریکہ نے 34ارب ڈالر کے چینی سازو سامان پر 25 فیصد محصول عائد کرنے کا اعلان کیا تھا ۔ اس کے جواب میں چین نے بھی امریکی اشیاء پر اسی طرح کا ٹیکس عائد کرنے کی بات کہی ہے