واشنگٹن 15 مئی (سیاست ڈاٹ کام )امریکہ کی ایک ایرو اسپیس کمپنی ایک ایسا طیارہ تیار کررہی ہے جو سیارہ زہرہ تک سفر کرسکے اور وہاں کے موسم اور ماحول کے مطابق کام کرے ۔ یہ طیارہ 2021 ء تک تیار کیا جائے گا ۔ اس انتہائی اہم پراجکٹ کے تحت طیارہ سیارہ زہرہ کے آسمانوں میں کئی سال تک سفر کرے گا تا کہ وہاں کے تیزابی ماحول کے مطابق خود کو ڈھال سکے اور سیارہ زہرہ پر پائے جانے والے حالات اور سطح کا 50 کیلو میٹر اوپر رہتے ہوئے مشاہدہ کرسکے ۔ بہر حال یہ صرف ابتدائی تیاریاں ہیں جبکہ طیارہ کو ناسا کی جانب سے ایک بلین ڈالرس فنڈس کی فراہمی کی ضرورت پڑے گی جس کا حصول فی الحال تو مشکل ہی نظر آرہا ہے ۔ مذکورہ پراجکٹ کو ونیس اٹما۔ فریک منیوریبل پلیٹ فارم سے موسوم کیاگیا ہے اور اس وہیکل کے نظریئے کو عملی جامہ پہنانے کیلئے نارتھ راپ گرومین کمپنی کی ذمہ داری لی ہے۔