بیجنگ ۔4 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) چین نے امریکہ کا سفر کرنے والے اپنے شہریوں کو انتباہی ہدایت جاری کرتے ہوئے انہیں انتہائی چوکنا رہنے کی ہدایت کی ہے کیونکہ حالیہ دنوں میں امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی جنگ اپنے عروج پر پہنچ گئی ہے اور یہ ممکن ہے کہ چینی شہریوں کو امریکہ جرائم پیشہ افراد سے سابق پڑ جائے ۔ اسی کشیدگی کی وجہ سے سفری انتباہ جاری کیا گیاہے ۔دوسری طرف چینی وزارت خارجہ نے بھی ایک علحدہ بیان جاری کرتے ہوئے یو ایس لا انفورسمنٹ پر چینی شہریوں کو امریکہ میں ہراساں کرنے کا الزام بھی عائد کیا ۔