امریکہ ‘روسی اور جاپانی خلاء بازارزمین پر واپس

آستانہ ( قازقستان) 30اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) تین خلا باز آج بحفاظت قازقستان پہنچ گئے ۔ وہ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر 115دن قیام پذیر تھے ۔ امریکی خلا باز کیٹ روبنس پہلے شخص ہیں جن کا ڈی این اے خلا میں محفوظ کیا گیا ۔ روسی مشن کنٹرول نے روبنس ‘ روس کاسماس اناتولی ایوانی شین اور ٹاپویااونیشی( جاپان ) کی کرہ ارض پر واپسی کی توثیق کی ۔ یہ تینوں قازقستان کے قصبہ اسٹپ کے جنوب مشرق پہنچ گئے لیکن یہاں پر فضاء کہر سے بھرپور تھی ۔ خلائی جہاز شویوز کرہ ارض پر بحفاظت اترنے میں اس کے باوجود کامیاب رہا ۔ اونیشی اور روبنس کو علحدہ رکھا گیا ہے ۔ فلائٹ کمانڈر ایوانی شین پانچ سال قبل پانچ ماہ کی مہم پر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن روانہ ہوئے تھے ۔ ناسا کے ٹی وی پر روبنس کے مسکراہٹ اور خلائی جہاز سے اترنے کی جھلکیاں  پیش کی گئیں ۔